کال سینٹرسائبر کرائم کیس،10گرفتار غیر ملکی ملزمان کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کال سینٹر سائبر کرائم کیس میں گرفتار دس چینی شہریوں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت نے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کراکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کال سینٹر سائبر کرائم کیس میں گرفتار دس چینی شہریوں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ جسٹس شاہ رخ ارجمند نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے ہر ملزم کو پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے اور ہر تاریخ سماعت پر ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت کے مطابق ٹرائل کورٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر ملزمان پاکستان سے باہر نہیں جاسکتے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف کوئی مخصوص کردار یا واضح فعل منسوب نہیں کیا گیا۔ مبینہ الیکٹرانک فراڈ یا فحش مواد کی ترسیل سے ملزمان کو جوڑنے والا کوئی مخصوص الیکٹرانک یا آزاد ثبوت بھی پیش نہیں کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے