سری لنکا میں بدھ مذہب کے ایک سینئر راہب کو کم عمر بچی سے مبینہ جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت Colombo میں اکہتر سالہ بدھ راہب Palegama Hemarathana کو ایک نجی اسپتال سے حراست میں لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق راہب پر الزام ہے کہ انہوں نے سن 2022 میں گیارہ سالہ بچی کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔
اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ Anuradhapura کے ایک مندر میں پیش آیا، جہاں پلیگاما ہیمراتھنا اعلیٰ مذہبی عہدے پر فائز تھے۔
سری لنکن حکام کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اس عمل کی حوصلہ افزائی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم راہب سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
