آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امین ناصر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رہی تو مارکیٹ کو ہر ہفتے 10 کروڑ بیرل تیل کی کمی کا سامنا ہوگا۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق سی ای او آرامکو نے کہا کہ جنگ سے پہلے آبنائے ہرمز سے روزانہ 70 بحری جہاز گزرتے تھے، اب بامشکل 3 سے 5 جہاز روزانہ آبنائے ہرمز سے گزرتے ہیں۔
انھوں نے ایک تقریب میں سرمایہ کاروں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر آج آبنائے ہرمز کھول دی جائے تو بھی مارکیٹ کو دوبارہ توازن حاصل کرنے میں مہینے لگیں گے۔
امین ناصر نے کہا کہ اگر اس کے کھلنے میں چند ہفتوں کی مزید تاخیر ہوئی تو معمول پر آنے کا عمل 2027 تک جاری رہے گا۔
