وزیراعظم ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کےتحت مفت ٹیسٹ اورعلاج کا پائلٹ پروگرام تشکیل دیدیا گیا، اسلام آباد میں عام شہریوں کیلئے ہیپاٹائٹس سی۔ کی اسکریننگ کا آغاز کل سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق 12سال سےزائد عمر کےتمام افراد کی ریپیڈ ریسپانس ٹیسٹ کٹس سے تشخیص کا اہتمام کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں 12صحت سہولت مراکزمیں ٹیسٹ رزلٹ کی سہولت دستیاب ہوگی ، پمزاسپتال،پولی کلینک، نرم ،فیڈرل جنرل اسپتال،میں بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے ، ابتدائی ٹیسٹ مثبت آنے پر این آئی ایچ سے7 ہزار روپے کا ’’پی سی آر‘‘ٹیسٹ مفت ہو گا ، پی سی آر ٹیسٹ مثبت آنے پر ہر مریض کو 60 ہزار روپے کی 6 ماہ کی دوائیں مفت ملیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی روشنی میں دوسرا مرحلہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان ہو گا، تیسرے مرحلےمیں ملک بھر کے شہریوں کی اسکریننگ ہوسکےگی، ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پر وفاق کی سطح پر 34 ارب روپے خرچ ہوں گے ، پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ مریضوں میں ہیٹا ٹائٹس کا وائرس موجود ہے۔
