بیرونِ ملک سے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا مہم بے نقاب کر دی: عطا تارڑ

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ گمراہ کن اطلاعات اور نام نہاد ذرائع کے ذریعے کنفیوژن پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خطے میں امن کے کردار کو متنازعہ بنانے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے، معتبر پاکستانی میڈیا اور فیکٹ چیک فورمز نے پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ امن دشمن عناصر پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کامیاب کارروائیوں سے خائف ہیں، پاکستان خطے میں پائیدار امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ذمہ دار پاکستانی میڈیا اور انفلوئنسرز کا منفی مہم بے نقاب کرنے میں اہم کردار ہے، پاکستان دشمن عناصر کا جھوٹا بیانیہ ناکام بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے