بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا حقائق کے برعکس ہے،طلال چوہدری

وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔ کہا آنکھ ضائع نہیں ہوئی۔ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنےکی کوشش نہ کریں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ  ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ باقاعدگی سے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرتا ہے۔ تمام علاج بین الاقوامی طبی اصولوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔

وزیرمملکت داخلہ نے کہا کہ  پمز اسپتال میں علاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بینائی سکس بائی سکس  رپورٹ ہوئی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کی جامع رپورٹ پرسپریم کورٹ بھی اظہاراطمینان کرچکی ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں شاید ہی کسی قیدی کو ایسی سہولیات میسرآئی ہوں۔ احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور انتشار کی سیاست ناکام ہوگئی تو اب ہمدردی  کارڈ کھیلنے کی کوشش ہورہی ہے۔ آنکھ ضائع نہیں ہوئی، قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش نہ کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے