لاہور سمیت پنجاب بھر میں 114 میں سے 108 مویشی منڈیوں کی نیلامی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق 13.28 ارب روپے کے عوض 108 مویشی منڈیوں کے نیلامی کردی گئی جبکہ 6 مویشی منڈیوں کو پہلی بار موصول ہونے والی غیر سنجیدہ بولیوں کی وجہ سے دوبارہ نیلام کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق پنجاب بھر میں بڑے جانور کے لیے یونیفائیڈ فیس 1500 روپے اور چھوٹے جانور کے لیے 300 روپے مقرر ہے، پارکنگ فیس ختم کر دی گئی۔ نیلامی میں 16% پی آر اے ٹیکس شامل کیا گیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بنیادی طور پر ایک پالیسی تبدیلی تھی جس کی بورڈ نے باقاعدہ طور پر منظوری دی تھی کہ اس سال نیلامی کی توجہ کسانوں کو براہ راست ریلیف دینے اور کم منافع کے مارجن اور غیر حقیقی اعلی بولیوں کی قیمت پر بھی ٹھیکیداروں کے ذریعہ ہیرا پھیری کو کنٹرول کرنے پر مرکوز ہونی چاہئے۔
