کویت میں دوہری شہریت رکھنے پر 31 افراد کی شہریت منسوخ

Kuwait revokes citizenship of 31 people for holding dual citizenship

کویت میں سپریم کمیٹی برائے شہریت امور نے 31 افراد کی کویتی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ کارروائی دوہری شہریت رکھنے کے الزام میں کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی نے یہ اقدام کویتی قانونِ شہریت کی دفعہ 11 کے تحت اٹھایا، جس کے مطابق اگر کوئی شہری حکومتی اجازت کے بغیر کسی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرے یا برقرار رکھے تو اس کی کویتی شہریت واپس لی جا سکتی ہے۔

کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں مختلف شہریت فائلوں اور قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد 31 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق فیصلے کو سرکاری گزٹ میں شائع کرنے سے قبل متعلقہ کیسز کو مزید قانونی اور انتظامی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے