بھارت نے دوبارہ للکارا تو اس کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے: خواجہ آصف

وزیر دفاع  خواجہ آصف نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو جو پہلے مار پڑی ہے بھارت ابھی تک اسے سہلا رہا ہے۔

خواجہ آصف نے ایران پر امریکا یا اسرائیل کے دوبارہ حملے کے امکان کو مسترد کردیا اور واضح کیاکہ ایران پر امریکا یا اسرائیل کے دوبارہ حملے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ دوسرے ممالک جنگ کے حق میں نہیں ہیں۔

28 ویں ترمیم سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ 28ویں ترمیم پر کابینہ میں ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے