کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہوکر 278 روپے 60 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق ڈالر کی قیمت فروخت 11 پیسے گر کر 279 روپے 74 پیسے پر آگئی۔
