اسلام آباد: محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، غیرقانونی شکارکے الزام میں غیرملکی باشندہ گرفتار

اسلام آبا: مارگلہ ہلز میں غیرقانونی شکارکے الزام میں ایک غیرملکی باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے کارروائی کرتے ہوئے مارگلہ ہلز میں غیرقانونی شکارکے الزام میں ایک غیر ملکی باشندے کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے نایاب نسل کے ہرن سمیت متعدد جنگلی جانوروں کا شکار کیا اور رات گئے پھندے میں پھنسےجنگلی جانور کو کاٹ کر باکس میں پیک کیا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پھندوں کی اطلاع پر اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے خفیہ ٹیم کو تعینات کیا اور ملزم کو موقع سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دوران گرفتاری ملزم نے مزاحمت کی اور دانتوں سے کاٹ کر ایک وائلڈ لائف اہلکار کو زخمی بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں 11 مئی کو  واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق سیکٹر ای سیون کے قریب جنگل میں دوران معائنہ شکار کےلیے پھندے لگے ملے، ایک ہرن پھندے میں پھنس کر ہلاک ہو چکا تھا، مقدمے میں درج ہے کہ جانوروں کے غیرقانونی شکار میں کچھ مقامی افراد کے ساتھ غیرملکی شہری بھی ملوث ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے