محکمہ موسمیات نے پیر سے رواں ماہ کے آخر میں ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کردیا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نےسماکو انٹرویو میں کہا پیر سے رواں ماہ کے آخر میں ملک بھر میں ہیٹ ویو کا امکان ہے،وسطی پنجاب،جنوبی پنجاب،سندھ اور جنوبی پختونخوا کے علاوہ بلوچستان کے علاقے متاثر ہوں گے،درجہ حرارت میں معمول سے سات ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔
ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات نےکہا شہری عید پر سیرسپاٹوں کے دوران محتاط رہیں،سیر کے لیے صرف شام یا رات کے وقت باہر نکلیں،ہیٹ ویو کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا
