مون سون کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہوتے ہی مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آگئی۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی،جبکہ لاہورسمیت پنجاب کےکئی شہروں میں بھی بادل خوب برسے،گجرات کےنشیبی علاقےزیرِآب آگئے،جبکہ حافظ آباد،ڈسکہ اوروزیر آباد میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نےخبردارکیا ہےکہ مون سون بارشوں کے باعث شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بھی موجود ہے۔
