عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن بعد سونا اور چاندی پھر سستے ہوگئے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2400 روپے سستا ہوکر 475362 روپے پر آگیا،اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 2057 روپے کم ہوکر 407546 روپے ہوگئی
جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 153 روپے کم ہوکر 8117 روپے پر آگئی،انٹرنیشنل مارکیٹ میں 24 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4530 ڈالر پر آ گیا ہے۔
