وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکسوں میں کمی کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی۔
وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں جائیداد کی خرید و فروخت پرودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کو قائل کرنےکی کوشش کررہی ہے،ایف بی آرحکام کےمطابق رئیل اسٹیٹ پر ٹیکسوں کی شرح میں نرمی کیلئے آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات آخری مرحلےمیں ہیں،آئی ایم ایف کی منظوری کےبعد پراپرٹی پر ودہولڈنگ ٹیکس اورپراپرٹی ریٹس میں کمی کو بجٹ کاحصہ بنایاجائےگا،حکومت چاہتی ہےکہ ریل اسٹیٹ سیکٹرمیں سرمایہ کاری بڑھے،متعلقہ صنعتیں چلیں اور روزگارکےنئے مواقع پیدا ہوں ۔
