حکومت نے کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاروبار کی بندش کے اوقات سمیت دیگر اقدامات کی مدت میں 30 جون تک توسیع کی سفارش کی ہے۔
اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کفایت شعاری اقدامات سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا،مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے دی گئی استثنیٰ کی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نےکفایت شعاری اقدامات میں تیس جون تک توسیع کی سفارش کردی،طے پایا کریانہ اور گروسری اسٹورز رات دس بجے تک کھلے رہیں گے،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا وزارت خارجہ کی قونصلر خدمات جمعہ کے روز بھی دستیاب ہوں گی۔
