پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کےمطابق 11 سے 13 جون تک پنجاب کےبیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے،جبکہ مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے،راولپنڈی،مری،اٹک، جہلم، چکوال،بھکر، لیہ اور فیصل آباد سمیت کئی اضلاع میں بارش متوقع ہے،لاہور، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ اور گردونواح میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

اسی طرح جھنگ،اوکاڑہ،گوجرانوالہ،حافظ آباد اوروزیرآبادمیں بھی بارش کا امکان ظاہرکیاگیا ہے،سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، خوشاب،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور اوربہاولنگر،ملتان، خانیوال، لودھراں،مظفرگڑھ، راجن پور،رحیم یار خان،کوٹ ادو اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نےتمام کمشنرز اورڈپٹی کمشنرزکو الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے