وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہا پنجاب پولیو فری ہوگیا ، دسمبرسےپنجاب کے پولیو انوائرمنٹل سیمپلنز منفی ہیں ۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں خواجہ عمران نذیر کا کہناتھا کہ پاکستان بدقسمتی سےپولیو سے متاثرہ ملک ہے، بیرون ملک جاتے ہوئے پولیو کے قطرے پینے پڑتے ہیں، پاکستان اور افغانستان میں پولیو باقی رہ گیا ہے، وزیراعلیٰ کا حکم ہے انسداد پولیو پر کام کریں، پنجاب کے انوائرمینٹل سیمپل منفی ہوگئے ہیں، پنجاب پولیو فری ہوگیا، گرین میں آگیا ہے، امید کرتا ہوں کے پی، گلگت سمیت پورا پاکستان پولیو فری ہو، محکمہ صحت کی پوری ٹیم نے پنجاب سے پولیو وائرس کا خاتمہ کر دیا ہے، چیف سیکریٹری پنجاب، سیکرٹری صحت کی بدولت بھی پولیو کا خاتمہ ممکن ہوا، ہماری انسداد پولیو ٹیموں نے دن رات کام کیا
