وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے کہا کہ کراچی پورٹ پر ایک سال میں 2 ہزار 3 جہاز لنگر انداز ہوئے، جہازوں کی آمد میں گزشتہ سال کے مقابلے 7.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ پر آنے والے جہازوں کا مجموعی ٹنیج 8 کروڑ 44 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گیا ہے۔
جنید انوار چودھری نے کہا کہ گراس رجسٹرڈ ٹنیج میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بحری تجارت میں اضافہ ملکی معیشت کے لئے مثبت اشارہ ہے۔
