مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے، امریکا ایران معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنےبیان میں کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہوگئے، امریکا ایران معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف نےکہااس مفاہمتی یادداشت پر دونوں ممالک کےصدور نےدستخط کیے ہیں،معاہدے پردستخط دونوں فریق تنازع کےسفارتی حل کےلیےپُرعزم ہیں،بطور ثالث میں نےبھی اس معاہدے کی توثیق کی ہے، پاکستان 19 جون 2026 کو سوئٹزر لینڈ میں تقریب کی میزبانی کرے گا۔

 

وزیراعظم نےکہایہ معاہدہ خطےمیں امن،استحکام اورتنازعات کےحل کی جانب اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، صدرڈونلڈ ٹرمپ کودلی مبارکباد اورخراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،امریکی مذاکراتی ٹیم کی لگن اور انتھک کوششوں کوبھی سراہتا ہوں،جےڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اورجیرڈ کشنر نےاس کامیابی کوممکن بنانے میں گراں قدرکردار ادا کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے