عمرکوٹ: پولیس موبائل میں چرس کی سگریٹ بنانے کے واقعے پر انکوائری رپورٹ طلب کرلی گئی۔
عمرکوٹ میں پولیس موبائل میں چرس کی سگریٹ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر اعلیٰ حکام نے ڈی ایس پی پیتھورو سے واقعے کی 3 دن میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہےکہ نوجوانوں کی شناخت کرکے قانونی کارروائی کی جائے جب کہ متعلقہ پولیس افسروں اور اہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی کا بھی تعین کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
