راولپنڈی: سیوریج نالے میں گرنے والے 7 سالہ بچے کی لاش دو روز بعد نالہ لئی سے برآمد

راولپنڈی میں کچا اسٹاپ کے قریب سیوریج نالے میں گرنے والے بچے کی لاش دو روز بعد گوالمنڈی کے پاس  نالہ لئی سے مل گئی،دل دہلا دینے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہےکہ چند بچے نالے کےکنارے کھیل رہے تھے،کھیل کے دوران ایک کم عمر بچے نے 7 سالہ وصال کو پیچھے سےدھکا دیا،جس کے باعث وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سیوریج نالے میں جا گرا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث نالے میں پانی کا بہاؤ انتہائی تیز تھا، جس کی وجہ سے بچہ پانی میں بہہ گیا،واقعے کے بعد ریسکیو اور انتظامیہ کی جانب سے سرچ آپریشن جاری رکھا گیا۔

واقعے کے بعد ریسکیو اور انتظامیہ کی جانب سے دو روز کی تلاش کے بعد کمسن بچے کی لاش گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی سے ملی،جسے قانونی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی،جاں بحق ہونے والے بچے کی تدفین آبائی علاقے  لنڈی کوتل میں ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے