ضلعی انتظامیہ نےلاہور میں آج کے محرم جلوسوں اور مجالس کی تفصیلات جاری کر دیں۔
کمشنر لاہور مریم خان کے مطابق آج تمام کیٹیگریز کے 42 جلوس برآمد ہوں گے، کیٹیگری اے کے 8، بی کے 32 جلوس برآمد ہوں گے، اس کے علاوہکیٹیگری سی کے 2 جلوس برآمد ہوں گے۔
مریم خان کے مطابق آج تمام کیٹیگریز کی 410 مجالس منعقد ہوں گی، کیٹیگری اے کی 45،کیٹیگری بی 275 اور کیٹیگری سی کی 90 مجالس منعقد ہوں گی۔
کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ محرم جلوسوں و مجالس کے لیے میونسپل انتظامات مکمل ہیں،مرکزی کنٹرول سینٹرز فعال ہیں، مختلف ذرائع سے لائیو مانیٹرنگ ہورہی ہے۔
مریم خان کے مطابق جلوسوں و مجالس کے لیے نکاسی آب سمیت تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے
