پنجاب کی عورت معاشی طور پر مضبوط ہو گی تو ملک بالخصوص پنجاب ترقی کرے گا: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ پنجاب کی عورت معاشی طور پر مضبوط ہو گی تو ملک بالخصوص پنجاب ترقی کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ خواتین کو گھر بیٹھےفن اور ہنر سیکھانے کیلئے ہنر مند خواتین پروگرام پر 97 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی ، پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں خواتین کو گھر بیٹھے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ بیوٹیفکیشن سروسز ، ہاسپٹیلٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ٹریننگ کورسز کرائے جائیں گے ۔ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں ہاسپٹیلٹی ٹریننگ کورس کا پہلا بیج مکمل ہوگیا ،  پنجاب کی خواتین کو قابل قدر اثاثہ بنارہے ہیں سحر پروگرام کے اجراء کا مقصد خواتین کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔

ان کاکہناتھا کہ  بیواوں، طلاق یافتہ اور اقلتیی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ترجیح دی جائیگی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خواتین کیلئے پہلی مرتبہ گھر کی دہلیز پر ووکیشنل سکل پروگرام کے خاطرخواہ نتائج سامنے آئیں گے ۔ حکومت پنجاب ”سحر“ پروگرام کے تحت ٹریننگ خواتین کیلئے جاب پلیسمنٹ کے مواقع بھی مہیا کرے گی ۔

پنجاب بھرکی عام خواتین کےلئےگھربیٹھےفن اور ہنر سیکھنے کا سکل انہانسمنٹ تھرو ہوم ریچ پروگرام ، ہنرمند لیبر فورس میں خواتین کا تناسب بڑھانے کے پروگرام 97 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے