محکمہ انسداددہشتگردی اورپولیس کی دیرلوئرمیں مشترکہ کارروائی،6 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

محکمہ انسداددہشتگردی اورپولیس کی دیرلوئر میں مشترکہ کارروائی کے دوران چھ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ انسداددہشتگردی اورپولیس کی دیرلوئر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 6 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کوجہنم واصل کردیا،ہلاک ہونےوالےدہشتگردمختلف دہشتگردی کی کارروائیوں میں مطلوب تھے،جن میں باڈوان پل پولیس پوسٹ حملہ اورکانسٹیبل محمد اسماعیل کی شہادت کا واقعہ بھی شامل ہے۔

ذرائع کےمطابق ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان عرف صدام، نجم الدین عرف ابو جانہ اور کفایت اللہ شامل ہیں،جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے،کارروائی کے دوران موقع سے 6 کلاشنکوف اور 3 ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کیے گئے۔

لوئردیرمیں خوارجیوں کےخلاف کامیاب آپریشن پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےسی ٹی ڈی خیبرپختو نخوا اور پولیس کو خراج تحسن پیش کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاسی ٹی ڈی خیبرپختونخوا اور پولیس نےخوارجیوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائے،قوم کو سی ٹی ڈی اور پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے