محرم الحرام کی تعطیلات کے دوران بڑی تعداد میں سیاحوں نے وادی کاغان کا رخ کیا۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےجاری کردہ اعداد وشمارکےمطابق محرم الحرام کی تعطیلات کےدوران وادی کاغان میں ایک لاکھ 47 ہزار 812سے زائد سیاح داخل ہوئےجن میں 30 غیرملکی سیاح بھی شامل تھے،وادی کاغان صوبےبھرمیں سب سے زیادہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہی جبکہ تاحال سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔
سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سٹاف سیاحوں کو سہولت اور رہنمائی کیلئے مختلف مقامات پرموجود ہے کے ڈی اے ٹورازم پولیس اور مقامی پولیس کے ہمراہ ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنانےمیں مصروف ہے،کے ڈی اے انتظامیہ نے آنے والے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریائے کنہار سمیٹ ندی نالوں سے دور رہیں
