نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے عالمی ادارہ صحت کےعالمی وباءسےمتعلق معاہدےکی منظوری کاخیرمقدم کیا ہے ۔
نیویارک میں اعلیٰ سطح کےاجلاس سےخطاب میں اسحاق ڈار نےکوویڈ 19وبا کے حوالے سے مکمل حکومتی اورسماجی نقطہ نظر اجاگرکیا ۔ جس میں اسمارٹ لاک ڈاؤنز،ٹیسٹنگ،سماجی تحفظ اور کثیرالشعبہ جاتی حکمتِ عملی شامل تھی ۔ اسحاق ڈارنےترقی پذیرممالک میں مالی معاونت اور مستقل پیداواری صلاحیتیں بڑھانےپرزوردیا ۔ نائب وزیراعظم نے ویکسین تک منصفانہ رسائی اورکثیرالجہتی ردِ عمل کی اہمیت پرزوردیا ۔
