سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر زندہ دفن کرنے کی کوشش، مرکزی ملزم گرفتار

سرگودھا کےعلاقےجھال چکیاں میں مبینہ زیادتی کی شکایت پر 14 سالہ لڑکےکو زندہ دفن کرنےکی کوشش کے کیس میں پولیس نےمرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،مقدمےمیں گرفتار ملزمان کی تعداد تین ہو گئی۔

پولیس کےمطابق گزشتہ روز واقعےمیں ملوث دو ملزمان کوگرفتارکیاگیاتھا،آج مرکزی ملزم بھی قانون کی گرفت میں آگیا ہے،متاثرہ بچہ ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا میں زیرعلاج ہے،جہاں ڈاکٹروں کےمطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متاثرہ بچے کےوالدکاکہنا ہےکہ بااثر افراد کی جانب سے ملزمان کےساتھ صلح کرنے کے لیےان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے