ضلع دیامر کے نواحی علاقے تھور میں کلاؤڈ برسٹ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔
سیلابی ریلوں نےمکانات، زرعی زمینوں، فصلوں، رابطہ سڑکوں، مسجد، مال مویشی، گاڑیوں سمیت واپڈا کالونی کو شدید نقصان پہنچایا,ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔
سیلاب سے تھور کےعلاقوں شیتن،اینگر اورتھور میک میں زرعی زمینیں، کھڑی فصلیں اور ایک مقامی مسجد سمیت واپڈا کالونی بھی متاثر ہوئی،گولڈ پلیسر کےذریعےنکالا گیا تقریباً دو سو گرام سونا بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ نےدو مقامات پر رابطہ سڑک بحال کر دی ہے جبکہ دیگر متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے،متاثرہ مکان کے قریب واپڈا کالونی سے چار لاکھ روپے نقد ملے، جو امانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے اصل مالک کے حوالے کر دیے گئے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی امتیاز احمد کاکہنا ہےکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا فیلڈ اسٹاف متاثرہ علاقوں میں پہنچ گیا،جہاں متاثرہ خاندانوں میں اشیائےخوردونوش،خیمے اوردیگر ضروری سامان تقسیم کیا گیا۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا کہنا ہےکہ ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کی امداد اوربحالی کےلیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہےتاکہ متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
