پاکستان اور ایران کےدرمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے،ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے حالیہ دورۂ اسلام آباد کےبعد اب صدرمملکت آصف علی زرداری کے آئندہ ماہ کے آخر میں ایران کے دورے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کےمطابق صدر آصف علی زرداری اپنے متوقع دورے کے دوران ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،دورے کا باقاعدہ شیڈول جلد مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔
صدرمملکت نے رواں سال کے آغاز میں بھی ایران کا دورہ کرنا تھا، تاہم مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث یہ دورہ مؤخر کر دیا گیا تھا۔
حالیہ ملاقات کےدوران ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے صدر آصف علی زرداری کو دوبارہ ایران کے دورے کی دعوت دی، جسے صدر مملکت نے قبول کر لیا ہے۔
