پاکستان ہاکی ٹیم کا پرو لیگ میں بدترین ریکارڈ، انگلینڈ کے ہاتھوں 7-0 کی شکست، ایونٹ بغیر کسی کامیابی کے ختم

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) پرو لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا انتہائی مایوس کن سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا، جہاں قومی ٹیم آخری میچ میں بھی شکست سے نہ بچ سکی اور میزبان انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد گرین شرٹس کو 7-0 سے شکست دے دی۔

لندن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ابتدا ہی سے پاکستان پر مکمل برتری قائم رکھی اور شاندار جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے قومی ٹیم کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہ دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے نکولس بینڈوراک نے دو گول اسکور کیے، جبکہ ہنری کرافٹ، زیکری والیس، سیموئل ہوپر، سیموئل ٹیلر اور سام وارڈ نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی بڑی فتح یقینی بنائی۔

اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کے تمام 16 میچز میں ناکام رہی اور ایونٹ کا اختتام بغیر کسی فتح اور بغیر کسی پوائنٹ کے کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق قومی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 22 گول اسکور کیے، جبکہ حریف ٹیموں نے پاکستان کے خلاف 79 گول داغے، جس کے نتیجے میں گرین شرٹس کا گول ڈیفرنس منفی 57 رہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے