سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ چند ہفتوں میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے، جس کے بعد ملک میں قبل از وقت صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرائے جائیں گے۔
دارالحکومت بلغراد میں حکومت کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ووچک نے کہا کہ وہ زیادہ عرصہ صدر کے منصب پر برقرار نہیں رہیں گے اور چند ہفتوں کے اندر اپنا استعفیٰ پیش کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفے کے فوراً بعد ملک میں نئے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا جائے گا تاکہ عوام نئے مینڈیٹ کا فیصلہ کر سکیں۔
صدر ووچک نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میں عوام سے دوبارہ رجوع کرنا ہی مناسب راستہ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے کیا جائے۔
