کوئٹہ میں دستی بم حملے کے واقعے میں پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے اسپنی روڈ لنک کراس پردستی بم حملہ کیا گیا ہے، جس میں پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
