ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد سعودی فٹ بال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل مستعفی

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم کے گروپ مرحلے سے ہی اخراج کے بعد سعودی فٹ بال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

یاسر المسحل نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل نہ کرنا سعودی فٹ بال کے اہداف اور عوام کی توقعات کے برعکس ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا، "ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے سے قبل قومی ٹیم کا باہر ہو جانا ہمارے تمام عزائم کے خلاف ہے۔ میں اس کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور ان تمام شائقین سے معذرت خواہ ہوں جو ٹیم سے بہتر نتائج کی امید رکھتے تھے۔”

یاسر المسحل نے مزید کہا کہ ذمہ دارانہ قیادت کا تقاضا ہے کہ نئے مرحلے اور نئی سوچ کے لیے راستہ ہموار کیا جائے، اسی لیے انہوں نے موجودہ مدت مکمل ہونے سے قبل اپنا منصب چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے