پنجاب بھرمیں یکم جولائی سے زمین اور جائیداد کے تمام لین دین کے لیے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پلرا طارق سبحانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ سے ملکیت اور قبضے کی تصدیق یقینی بنائی جائے گی،سرٹیفکیٹ سے جائیداد کے لین دین میں فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ہو سکے گا، پنجاب میں 486 سالہ اراضی نظام میں تاریخی اصلاحات کی گئی ہیں ، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول کی فیس 950 روپے مقرر کی گئی ہے، قریبی اراضی ریکارڈ سنٹرسے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
