سرگودھا میں چودہ سال کے لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنےوالے تین ملزمان کو عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے تینوں گرفتار ملزمان کو سول کورٹ میں پیش کیااور ملزمان کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی، سول جج سید زیشان حیدر نے تینوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کر دیا۔
