امریکہ معاہدے پر عمل کرے تو ایران بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا، صدر مسعود پزشکیان

We bow only to God, US officials should stop making military threats in the region, says Iranian President

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت ایک دوطرفہ عمل ہے، اور اگر واشنگٹن مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کرے گا تو تہران بھی اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

اپنے بیان میں صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ غیر منطقی بیانات، بے بنیاد دھمکیوں اور سیاسی دباؤ کے مقابلے میں ایران کا مؤقف واضح اور مستقل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہر فیصلے میں عقل، تدبر اور انسانی وقار کو ترجیح دیتا ہے، جبکہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ضرورت پڑنے پر فیصلہ کن اور جرات مندانہ دفاع بھی کرے گا۔

ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ معاہدوں کی کامیابی دونوں فریقوں کی جانب سے اپنے وعدوں کی پاسداری پر منحصر ہوتی ہے، اس لیے اگر امریکہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گا تو ایران بھی مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے