بہاولپور میں حالات سے تنگ ضعیف میاں بیوی نے نہر میں چھلانگ لگا دی

بہاولپور میں مبینہ طور پر حالات سے تنگ آکر ضعیف میاں بیوی نے نہر میں چھلانگ لگا دی، بزرگ خاتون کو زندہ بچا لیا گیا، تاہم 75سالہ یوسف علی کی تلاش جاری ہے۔

بہاولپور کی مہاجر کالونی کے رہائشی ضعیف میاں بیوی نے مبینہ طور پر حالات سے تنگ آکر نہرمیں چھلانگ لگادی۔ اطلاعات کے مطابق دونوں پہلے رکشے پر سوار ہوکر ششماہی نہر پہنچے اور پھر  نہر میں چھلانگ لگا دی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور خاتون کو زندہ نکال لیا گیا، تاہم 75سالہ یوسف علی تاحال لاپتہ ہے ،  ریسکیو ٹیموں کی جانب سے یوسف علی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا، تاہم کم روشنی کے باعث شام کے وقت سرچ آپریشن روک دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق سرچ آپریشن کل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے