انٹرنیٹ کو بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وجوہات اور مقاصد کیا ہیں؟

حکومت نے پانی، بجلی اور گیس کی طرح انٹرنیٹ کو بنیادی سروس قرار دینے پرغورشروع کردیا۔ وزارت آئی ٹی نے اس حوالے سے قانونی جائزہ مکمل کرلیا۔

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی وزارت آئی ٹی کی تحریری رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کوبنیادی سروس قراردینے کا فی الحال کوئی قانون نہیں، آئین میں انٹرنیٹ تک رسائی کو الگ آئینی حق قرار نہیں دیاگیا، انٹرنیٹ کو بنیادی سروس قراردینے کیلئے قانون سازی درکار ہوگی۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق انٹرنیٹ اب قومی انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد بن چکا ہے، انٹرنیٹ کی بندش سے معیشت، بینکاری، تعلیم اور صحت شدید متاثرہونے کا خدشہ ہے، انٹرنیٹ کوبنیادی سروس قراردینے سے ای گورننس، ای کامرس اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کا تحفظ ممکن ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کو بنیادی لازمی سروس بنانے کیلئے نئی قانون سازی یا قانونی ترامیم درکارہوں گی، وزارت قانون، داخلہ، دفاع، پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں سے مشاورت ضروری ہے۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کو بیک اپ نیٹ ورک، ڈیزاسٹر ریکوری اور کم ازکم سروس معیار یقینی بنانا ہوگا، فیصلہ ہوا تو ٹیلی کام شعبے میں مزید سرمایہ کاری اور سائبرسیکیورٹی اقدامات ناگزیر ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے