ایران اور امریکا معاہدے کے فالو اپ پر مثبت پیش رفت جاری ہے،عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا معاہدے کے فالو اپ پر مثبت پیش رفت جاری ہے، دوحا مذاکرات میں تعمیری پیش رفت ہوئی ،فریقین بات چیت جاری رکھنے پر متفق ہیں۔

بحرین کی درخواست پر اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا، پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے ایک بیان میں کہا کہ خطے کے بحران کا پائیدارحل سفارتکاری، مکالمہ اور مذاکرات ہیں، طاقت کے استعمال کی کوئی گنجائش نہیں۔

عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بین الاقوامی قانون سے باہر کسی بھی فوجی کارروائی کی مخالفت کی ہے ، خطے میں کشیدگی کم کرنا اولین ترجیح ہے، ایران اور جی سی سی ممالک پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بحرین اور کویت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ تنازع اگر نہ روکا گیا تو یہ خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے، پاکستان نے ذمہ داری کے احساس کے تحت ثالثی کا آغاز کیا تاکہ خطے میں امن، استحکام اور انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سفارتی کوششوں کی کامیابی ہے، جس کا مقصد کشیدگی میں کمی اور دیرپا حل کی طرف پیش رفت ہے، پاکستان نے قطر، سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور چین کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کے مستقل مندوب کے مطابق ایران اور امریکا معاہدے کے فالو اپ پر مثبت پیش رفت جاری ہے ، دوحا مذاکرات میں تعمیری پیش رفت ہوئی ،فریقین بات چیت جاری رکھنے پر متفق ہیں، رابطے کے تمام چینلز کھلے ہیں ،اعتماد سازی کے اقدامات سے کشیدگی روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے