سانحہ کاہنہ: مریم نواز کی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

سانحہ کاہنہ کے سوگوار گھروں میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پہنچ گئیں۔ غم سے نڈھال ماؤں کو گلے لگا کر دلاسہ دیا، دکھ میں شریک ہوئیں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سانحہ کاہنہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور حکومت پنجاب کی جانب سے جاں بحق بچوں کے لواحقین کو 20 لاکھ جبکہ ہر زخمی کے لیے 5 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کیے۔ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متاثرہ خاندانوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ "لفظ کم ہیں، غم بہت بڑا ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ دکھی ماؤں کے آنسوؤں کا مداوا کوئی رقم نہیں کر سکتی، ننھے پھولوں کا اس طرح بچھڑ جانا انتہائی دلخراش ہے۔

مریم نواز نے متاثرہ والدین کو یقین دلایا کہ حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی، کیونکہ آپ کے بچوں کا غم میرا اپنا غم ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے