فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کےلیے تہران پہنچ گئے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے۔ ایرانی وزیر داخلہ اور دیگر حکام نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے امام خمینی حسینیہ سنٹر میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا آخری دیدار جاری ہے۔ دنیا بھر سے آئے وفود باری باری پیش ہوکر خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ علی خامنہ ای کے جسد خاکی کے ساتھ خاندان کے دیگر افراد کے تابوت بھی رکھے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو ہونے والے حملے میں علی خامنہ کی اہلیہ ان کا داماد، ایک بہو اور دو برس کی نواسی بھی شہید ہوئی تھیں۔ چاروں شہدا کے تابوں علی خامنہ کے جسد خاکی کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہیں۔
