پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر

رپورٹ کے مطابق کنیکٹیویٹی کے شعبے میں پاکستان نے 22.8 پوائنٹس کی بہتری حاصل کی، جس کے بعد میننگ فل کنیکٹیویٹی سکور 79 تک جا پہنچا ہے، اس کے ساتھ ہی پاکستان کی درجہ بندی میں اندازاً 27 درجے بہتری بھی دیکھی گئی ہے۔

آئی ٹی یو انڈیکس میں یہ پیشرفت ڈیجیٹل پاکستان کے سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہتر کنیکٹیویٹی نوجوانوں، طلبہ، فری لانسرز اور کاروباری افراد کیلئے نئے مواقع پیدا کرے گی، جبکہ حکومت ملک بھر میں سستی، قابلِ اعتماد اور معیاری ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی کے مطابق آئی ٹی یو انڈیکس میں بہتری سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کیلئے بھی ایک مثبت پیغام ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے