قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جعلی افسر گرفتار

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جعلی افسر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق گھوٹکی کا رہائشی عبدالواجد خود کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا ملازم ظاہر کرتا تھا، عبد الواجد خود کو قومی اسمبلی کا گریڈ 17 کا افسر ظاہر کرتا تھا ۔

ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے جعلی افسر عبد الواجد کو گرفتار کر لیا، عبدالواجد کے پاس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا جعلی تقرر نامہ تھا جس پر اسپیکر کے جعلی دستخط بھی تھے۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ عبدالواجد جعلساز غیر قانونی مراعات اور پروٹوکول بھی لیتا رہا، عوامی شکایات اور سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے پر اسپیکرنے فوری کارروائی کی۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق عبدالواجد نامی شخص کا قومی اسمبلی سے کوئی تعلق ہے نہ ہی اس کی تقرری کا کوئی ریکارڈ ہے، اسپیکر، قومی اسمبلی یا جعلی سرکاری عہدے کے نام پر دستاویز تیار کرنا سنگین جرم ہے، عوام ایسے جعلسازوں سے ہوشیار رہیں اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حوالے سےکسی بھی دستاویز کی تصدیق لازمی کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے