وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ پنجاب میں گرین الیکٹرک بسوں کے منصوبے نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب برپا کر دیا،عوام کی جانب سے ان بسوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اپنےبیان میں عظمیٰ بخاری نےکہا کہ پنجاب کےمختلف شہروں کےشہری وزیراعلیٰ مریم نوازسےاپنے علاقوں میں بھی الیکٹرک بسیں چلانےکامطالبہ کررہے ہیں،حکومت جلد صوبے کی 147 تحصیلوں تک یہ سہولت فراہم کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھرمیں ایک ہزار ایک سو الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں،جن سے روزانہ لاکھوں شہری معیاری، آرام دہ اور سستی سفری سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں،گرین بسوں کے ساتھ گرین ٹریکٹرز اور الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے، جبکہ کسان اور نوجوان وزیراعلیٰ مریم نواز کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔
عظمیٰ بخاری نےمزید کہا کہ مریم نواز اپنے ہر ترقیاتی منصوبے میں نوجوانوں کو اولین ترجیح دیتی ہیں، اسی لیے نوجوانوں میں ان کی مقبولیت بڑھ رہی ہے،کارکردگی، گڈ گورننس اور میرٹ کے حوالے سے پنجاب کا کسی دوسرے صوبے سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا
