نجکاری کے بعد پی آئی اے پہلے ہی سال منافع بخش ادارہ بن جائے گا، عارف حبیب

معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نےکہا کہ مؤثر انتظام،بیڑے میں اضافے اورمنافع بخش روٹس پر توجہ کے ذریعے پی آئی اے کو پہلے ہی سال خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنایا جا سکتا ہے۔

عارف حبیب نے اپنےبیان میں کہااس وقت پی آئی اے کےبیڑے میں 19 طیارے شامل ہیں،جن کی تعداد آئندہ پانچ برسوں میں بڑھاکر 60 تک کرنےکامنصوبہ ہے، 4 سے 5غیرفعال طیاروں کومرمت کےبعددوبارہ آپریشنل کیاجائےگا،جبکہ رواں سال مزید 5 نئے طیارے بھی بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔

انہوں نےکہاکہ طیاروں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ملازمین کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی اور صرف ان روٹس پر پروازیں چلائی جائیں گی جومنافع بخش ہوں،کراچی میں پی آئی اے کی انجینئرنگ سہولت کو جدید بنانے کے لیے بھی خصوصی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

مزیدکہامعاہدے کے تحت 66 فیصدحصص کی ادائیگی مکمل، 34 فیصد ایک سال میں ہوجائےگی،ایک سال تک کسی ملازم کوبرطرف نہیں کیاجائےگاسینئرعہدوں پربھرتیوں کاعمل جاری،ایک سے ڈیڑھ ماہ میں مکمل ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے