سری لنکا کی جیل میں خونریز ہنگامہ، 19 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

سری لنکا کے شہر نیگومبو کی ایک جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان ہونے والی خونریز جھڑپوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل میں اتوار کے روز دو گروہوں کے درمیان تصادم شروع ہوا، جسے رات گئے سکیورٹی اہلکاروں نے قابو میں کر لیا تھا، تاہم پیر کے روز دونوں گروہوں کے درمیان ایک بار پھر شدید ہنگامہ آرائی اور جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

حکام کے مطابق تازہ جھڑپوں میں مجموعی طور پر 19 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 4 جیل اہلکار اور 15 قیدی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہونے والے 100 سے زائد افراد کو فوری طور پر نیگومبو کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ شدید زخمی قیدیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے دارالحکومت کولمبو کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

طبی ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سری لنکن حکام نے واقعے کے بعد جیل کی سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے اور ہنگامہ آرائی کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے