وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا ایس ای سی پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھونے وزیرِ خزانہ کو تفصیلی بریفنگ دی جبکہ کمشنرز نے بھی اجلاس میں شریکت کی۔

منعقدہ اجلاس میں کارپوریٹ سیکٹر، کیپیٹل مارکیٹس اور نان بینکنگ فنانشل سیکٹر سے متعلق امور، کارپوریٹ گورننس اور مؤثر ریگولیٹری نظام کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ منڈیوں کی ترقی سے متعلق اقدامات پر گفتگوکی گئی جبکہ کاروبار میں آسانی اور کمپنی رجسٹریشن کے فروغ پر غور کیا گیا علاوہ ازیں پاکستان کے کارپوریٹ اور مالیاتی شعبے کی پائیدار ترقی سے متعلق امور زیرِ بحث لائے گئے۔

وزیر خزانی محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایس ای سی پی کاروبار دوست ماحول، مؤثر قانون نافذ کرنے اور منصفانہ کاروباری طرزِ عمل کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے سرکاری ملکیتی کمپنیوں کو نوٹسز کے اجرا پر ایس ای سی پی کے اقدامات کو سراہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے