ترکی کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ اسرائیلی حکومت نہ صرف پورے مشرقِ وسطیٰ بلکہ خود اسرائیل کے لیے بھی بوجھ بن چکی ہے اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کی جا رہی ہے۔
حاقان فیدان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ موجودہ اسرائیلی حکومت کی پالیسیاں خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب بن رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس، حزب اللہ اور ایران کے خلاف جنگ کے بعد نیتن یاہو کو اب ایک نئے دشمن کی ضرورت ہے تاکہ وہ خود کو مظلوم ظاہر کر کے عالمی ہمدردی حاصل کر سکیں۔ ان کے بقول نیتن یاہو اور ان کے اتحادی اب ترکی کو اپنا نیا ہدف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
