ایران نے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی، امریکا نے آمادگی ظاہر کر دی: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کی درخواست کی ہے، جس پر امریکا نے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کو دوٹوک انداز میں واضح کر دیا ہے کہ جنگ بندی اب ختم ہو چکی ہے اور موجودہ صورتحال میں اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی آئندہ پیش رفت ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، "ایران نے ہم سے بات چیت جاری رکھنے کی درخواست کی ہے، ہم نے اس پر اتفاق کیا ہے، تاہم ہم نے انہیں واضح الفاظ میں بتا دیا ہے کہ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے۔”

امریکی صدر نے اپنے بیان میں مذاکرات کے ممکنہ ایجنڈے، مقام یا وقت کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے